نگراں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

petroleum

اسلام آباد: نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلیے کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 95.24 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 83.96 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 112.94 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 75.37 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 45، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 40 پیسے فی لیٹراضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

جب کہ گزشتہ ماہ نگران حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی تھی۔ تاہم بعدازاں حکومت نے ٹیکس میں کمی کی تھی۔ جس کے بعد سے پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب ہے۔