پنجاب کابینہ کے12نئےوزراءنے حلف اٹھالیا

Punjab-cabinet

پنجاب کابینہ کے 12 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں ہونیوالی تقریب میں گورنر پنجاب محمد سرور نے نئے وزرا سے حلف لیا۔

نئے وزرا میں سعیدالحسن شاہ،  مہراسلم بھروانہ، حسین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمداخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوارحسین، اعجازمسیح شامل ہیں۔محمد اختر، محمد خالد اورجہانزیب کھچی بھی حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے۔

حلف برداری تقریب میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ متعدد اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔