کانگو میں پراسرار بیماری سے 12 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں پرسرار بیماری کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس بیماری کی علامات ایبولا وائرس سے ملتی جلتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو میں پرسرار بیماری کی علامات ایبولا وائرس سے ملتی جلتی ہے۔ جس کی وجوہات جاننے کے لیے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

مئی میں ایبولا سے 33 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 54 اس میں مبتلا پائے گئے تھے جس کے بعد کانگو میں 24 جولائی کو ایبولا کی وباء پھیلنے کی وارننگ جاری کئی گئی تھی۔

ایبولا وائرس کے پھیلاؤ میں چمگادڑ اہم کردار ادا کرتے ہیں جو خود بیمار ہوئے بغیر اس وائرس کو دوسرے پرندوں، حیوانات اور انسانوں تک پہنچاتے ہیں۔

1970 کو پہل بار ایبولا وائرس دریافت ہوا، جسے مشرقی کانگو میں دریائے ایبولا کی نسبت سے اس کا نام رکھا گیا۔ اس وقت اس وائرس نے دریا کے ساتھ واقع علاقوں کے لوگوں کو متاثر کیا تھا۔