مزارقائد پر گارڈزکی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش روایتی جوش و جذبے کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے ۔

قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈ کی تقریب  کا انعقاد کیا گیا ۔ پی ایم اےکاکول کا چاق وچوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سبنھالےگا۔اس سے قبل پاک فضائیہ کےکیڈٹس مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دےرہےتھے۔

مہمان خصوصی میجر جنرل اخترنوازستی کا پریڈ کا معائنہ  کیا اور نےمزارقائدپرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ۔

کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبندکیے۔

گورنرسندھ  محمد زبیر اوراوروزیراعلیٰ مرادعلی شاہ صوبائی وزراء اورآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے ہمراہ نے مزارقائدپرحاضری دی۔

اس موقع پرگورنراوروزیراعلیٰ سندھ نےمزارقائد پرپھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی کی ۔

گورنرسندھ محمدزبیر نے کہا کہ قائداعظم کی پیدائش کادن خوشی کا دن ہے25دسمبر قائداعظم کے اصولوں کویادرکھنے کادن ہے۔ قائداعظم کےاصولوں اورخیالات پرعمل کرنےکی ضرورت ہے آزادملک قائداعظم کاہم پراحسان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کوقائداعظم کایوم پیدائش مبارک ہوقائداعظم کے وژن کے مطابق اس ملک کو چلانا ہےاورقائداعظم کے افکاروخیالات پرعمل میں قوم کی خوشحالی ہے ۔

اس موقع پر مرادعلی شاہ  نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد دیتا مسیحی برادری کی خوشیوں میں بھی شریک ہیں ۔

وزارت اطلاعات نے رواں سال قائداعظم کا یوم پیدائش ”ہمارا قائد“ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا ااہتمام  کیا گیا ۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر آج ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر کیئے جائیں گے اور اخبارات نے  بھی  اس دن کی مناسبت سےخصوصی ضمیمے شائع کیے ہیں ۔

ملک بھر کے میں قائد کے ویژن اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالنے کے لئے خصوصی تقریبات ، سیمینارز، مذاکرے ، نمائشوں کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا  آغاز ایصالِ ثواب کے لیے  مزار قائد پر قرآن خوانی اور   ملک کی ترقی اور خشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔