جونام وہی پہچان پاکستان پاکستان

Pakistan

 پاک سرزمین کے طول  و عرض میں جشن آزادی کی تیاریاں جوش  وخروش  سے جاری ہے۔

قومی پرچموں  ،جھنڈیوں  اور دیگر سجاوٹوں  سے عمارتوں  ،گلیوں ،گھروں  کو اور چوراہوں کو سجایا جارہا ہے۔قوم بھر پور انداز میں 14 اگست منانے  کے لیے  پر جوش ہے ۔

جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں جیسے جیسے 14 اگست قریب آرہی ہے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار پاکستانیوں کے دل سے ایک ہی آواز آرہی ہے دل دل پاکستان جان جان پاکستان ساتھ ہی  سبز ہلالی پرچموں کی خریداری میں تیزی آگئی ہے،بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں ۔

جیسے جیسے آزادی کا دن قریب آ رہاہے دکانداروں کی تو چاندی ہوگئی ہے وہ اپنی دکانوں اور اسٹالز کو نت نئے انداز سے سجا کر خریداروں کے دل لبھا رہے ہیں اس انداز سے پرچموں ،جھنڈیوں اور دیگر سامان کو سجا یا گیا ہے کہ دیکھنے والا خریدے بنا نہیں رہ سکتا ۔

یہ ہماری خوش نصیبی اور اللہ کا احسان  ہے   کہ ہم ایک آزاد ملک میں پیدا ہوئے14اگست 1947ء کا سورج برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزادی کا پیامبر بن کر طلوع ہوا تھا۔ مسلمانوں کو نہ صرف یہ کہ انگریزوں بلکہ ہندؤوں کی متوقع غلامی سے بھی ہمیشہ کے لیے نجات ملی تھی۔ آزادی کا یہ حصول کوئی آسان کام نہیں تھا اس کے  ہمارے  اباواجداد نے  بڑی قربانیاں دی ہیں  ۔