پانی کے اندر 6 ریوبک کیوب سولف کرنے کا عالمی ریکارڈ

18 سالہ نوجوان لڑکے واکو نے پانی کے اندر سانس روک کر 6 ریوبک کیوب سولف کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

جارجیا کے شہر تبلِسی کے نوجوان واکو مارک ویش ویلی نے پانی کے اندر 1 منٹ 44 سیکنڈ سانس روک کر 6 ریوبک کیوب سولف کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جو انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ میں بھی درج کروایا ہے۔

نوجوان نے یہ ریکارڈ تبلسی کے گائنو واٹر پارک میں بنایا ہے۔ جہاں انہوں نے ایک صاف پانی کے ظرف میں قیام کیا، واکو نے 1 منٹ 44 سیکنڈ میں 6 ریوبک کیوب سولف کیے جب کہ موجود تماشائیوں کے ہمراہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندؤں کے سامنے واکو کو پانی کے اندر سب سے زیادہ ریوبک کیوب کا ریکارڈ قائم کرنے پر سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

18 سالہ نوجوان واکو کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد کہنا تھا کہ میں نے اس ریوبک کیوب سولف کرنے کے ریکارڈ کے لیے دن رات محنت کی ہے۔ اگر پانی کے اندر زرا سی بھی غلطی ہوجائے تو وہ جان لے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ واکو کے ریکارڈ قائم کرنے سے قبل یکم اگست 2014 کو نیوجرسی کے اینتھونی بروکس نے ایک سانس میں 5 ریوبک کیوب سولف کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔