کرکٹ ورلڈکپ2019کی ٹرافی3اکتوبرکوپاکستان پہنچےگی

Cricket-World-Cup-Trophy

کراچی : کرکٹ ورلڈکپ2019کی ٹرافی3اکتوبرکوپاکستان پہنچےگی ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا اعلان کر دیاہے جس کے تحت ٹرافی10دن پاکستان کےمختلف شہروں کاسفرکرےگی ۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کی ٹرافی 3اکتوبرسے6اکتوبرلاہور میں رہے گی پھر6سے8اکتوبراسلام آبادمیں اس کی رونمائی ہوگی جس کے بعد 9سے13اکتوبر تک کراچی کےشائقین کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی دیکھیں گے ۔

ورلڈکپ ٹرافی پیرسے21ممالک کےدورےپرنکل پڑےگی اور اس کا یہ ٹور 27 اگست کو یو اے ای سے شروع ہو گا ۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا، ایونٹ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور اس میگا ایونٹ کی چمکتی دمکتی ٹرافی بھی اپنے ٹور کے لئے تیار ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک اور 60 شہروں کا دورہ کرے گی، ٹرافی ٹور کا آغاز 27 اگست سے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی سے ہوگا۔