بڑاآدمی وہ بنتاہےجودوسروں کےلیےبھی سوچے، عمران خان

 

میانوالی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف اپنی ذات کےلیےبڑاخواب دیکھنےوالابڑاآدمی نہیں بن سکتا۔ بڑاآدمی وہ بنتاہےجودوسروں کےلیےبھی سوچے۔ قائداعظم اپنی ذات کےلیےپاکستان نہیں بناناچاہتےتھے۔

طلباسے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ دنیا میں کہیں بھی جائیں اپنے ملک کو نہ بھولیں۔ہمیں کبھی اپنی شناخت کو نہیں بھولناچاہیے۔

عمران خان  نے کہا کہ دنیاسےپیچھےرہنےکی وجہ سےعوام کشمکش کاشکارہیں۔ گدھےپرلکیریں ڈالنےسےوہ زیبرانہیں بن جاتا۔پاکستان میں عوام مغربی ثقافت سےمتاثرنظرآتےہیں۔

انہوں طلبا کو نصیحت کی کہ علامہ اقبال کےافکارکامطالعہ بہت ضروری ہے۔مغرب کی کامیابی کی وجوہات جوابِ شکوہ میں بتائی گئیں۔ہم دوسروں کےکلچرکےغلام بن چکےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کوئی نیاکام کریں گےتولوگ آپ کوپاگل کہیں گے۔1997ءمیں شکست کی وجہ سےشوکت خانم کےفنڈزرک گئےتھے۔شوکت خانم اسپتال کےممبربورڈنےمجھےسیاست ترک کرنےکامشورہ دیا۔میں نے ہار نہیں مانی جوہارنہیں مانتےانہیں کوئی شکست نہیں دےسکتا۔ انسان آگےبڑھنےکےلیےجتنی جدوجہدکرتاہےاتنی مشکلات آتی ہیں۔

 

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay