سعودی عرب نے یمنی بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

ریاض:سعودی عرب پر ایک بار پھر  یمن کی جانب سے بیلسٹک  میزائل حملہ کیا گیا ہےجسے سعودی سیکیورٹی فورسزنے ناکام بنادیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یمن سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط  کو جمعرات 30نومبر کو بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے میزائل حملے کو ناکام بنادیا۔حملے میں کسی سعودی شہری کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے میں سعودی افواج کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی جانب سےسعودی عرب پر یہ دوسرا میزائل حملہ ہے ۔ 4 نومبر کو بھی سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا۔ میزائل  کنگ خالدایئرپورٹ کے قریب گرا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

خیال رہےامریکا کی جانب سے ایران پر  حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay