سعودی عرب پرمیزائل حملہ، پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر کو بیلسٹک میزائل حملے کا نشانہ بنانے پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتاہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ یمن میں حکومت مخالفت قوتیں سعودی عرب پرحملوں سے بازرہیں۔ پاکستانی عوام سعودی حکومت اورعوام کےساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سعودی سیکیورٹی فورسزکے بروقت ایکشن سے بیلسٹک میزائل حملہ ناکام ہوا۔

واضح رہے جمعرات 30نومبر کو یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط  کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے میزائل حملے کو ناکام بنادیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay