پشتونخوامیپ کا جلسہ،سابق وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: پشتونخواملی پارٹی کے جلسے کےلیے سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں پارٹی سربراہ محمود اچکزئی نے انکا استقبال کیا۔

پشوتونخوا ملی پارٹی کے جلسے کےلیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ جلسہ ایوب اسٹیڈیم میں خان عبدالصمد خان اچکزائی کی 44ویں برسی پرکیا جارہا ہے۔

ایوب اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں شرکاء کےلیے واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ جلسے سے قبل نواز شریف کی اسپیشل سیکیورٹی ٹیم جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کا جائزہ لےگی۔

جلسے میں شرکت کےلیے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ پرویز رشید ، وزیرریلوے سعد رفیق اور آصف کرمانی بھی شریک ہیں۔

سابق وزیراعظم خصوصی طور پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay