انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں کمی

Dollar-Rupee

کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں50 پیسےکی کمی کے بعد  ڈالر111سےکم ہوکر110روپے50پیسےپرآگیا ۔

گذشتہ روز  ڈالرکی قیمت میں2روپے84پیسے اضافہ  ہوگیا جس کے بعد  انٹر بینک میں ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا  جس کے بعد  انٹربینک میں ڈالر پہلی بار111روپے25پیسےکاہوگیا۔

 یاد رہے کہ  دو روزقبل  انٹربینک مارکیٹ فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ڈالر کی مانگ رہی ۔ کاروبار کے آغاز پر ایک ڈالر 105 روپے پچاس پیسے کا تھا لیکن شرح تبادلہ دیکھتے ہی دیکھتے ساڑھے 4 روپے بڑھ کر 110 روپے تک پہنچ گئی تاہم اس موقع پر ڈالر کی سپلائی نے ریٹ کو 108 روپے تک پہنچا دیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay