جمائما نے 15 سال بعد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

گلوکار سلمان احمد کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے آخر کار 15 سال بعد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کے جلسوں میں نظر آنے والے  نامور گلوکار اور پولیو کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے  سفیر سلمان احمد نے  اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جمائما نے  آئندہ برس پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

سلمان احمد نے اپنے  ٹوئٹ میں بتایا  ہے کہ ’’جمائما خان ‘‘نے ان کی جانب سے  پاکستان آنے  کی دعوت پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں جب کہ 2004 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay