سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 28 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی:پاکستان میری ٹائم نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر28بھارتی ماہی گیروں  کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان پاک میری ٹائم ایجنسی کے مطابق کھلے سمندر میں حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی جس کے دوران 28 ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ماہی گیروں کی 5کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے اور ان ماہی گیروں کوڈاکس پولیس کے حوالے کردیاگیا۔