قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ، 6 اہلکار ہلاک

کابل: افغان صوبے قندھار میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ آوار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی الصبح ایک دہشت گرد نے تحصیل میواند میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا اور خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ خودکش دھماکے کے نیتجے میں چھ پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوار گاڑی میں سوار ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونا چاہتا تھا ۔ چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے خودکش حملہ آوار کو روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گرد نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے دھماکہ پر موجود ہے جب کہ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاہم اب تک کسی کالعدم تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay