عوام کو حق نہیں دیا تو خونی انقلاب آئے گا ، شہبازشریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی اور استحکام کے لیے دھرنوں کا دھڑن تختہ کرنا ہوگا اور اگرعوام کوان کا حق نہیں دیا تو ایک خونی انقلاب آئے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاکا پہلا کڈنی اینڈ لیورسینٹرقائم کیا گیا ہے۔ یہاں صرف پنجاب کےنہیں پورے پاکستان کےعوام کاعلاج ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ اس انسٹیٹیوٹ میں غریبوں کاعلاج مفت کیا جائے گا۔ 20ارب سے گردوں اورجگرکےامراج کےاسپتال کاپہلا فیزمکمل ہوچکا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عام آدمی کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کویقینی بناناہوگا ، آج کا پاکستان قائداعظم کا پاکستان نہیں ہے۔ پاکستان کو رفاعی مملکت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تھانوں کےاندرغریبوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے لیکن قائد کے پاکستان میں سب کو برابری کےحقوق ملیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے امن قائم نہیں ہوتا ہے ۔ دھرنوں نے پہلے ہی معیشت کا دھڑن تختہ کردیاہے اب معاشی ترقی اور استحکام کے لیے دھرنوں کا دھڑن تختہ کرناہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھیچنے سے قائدکا پاکستان نہیں بنےگا۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے پاکستان نہیں بنے گا اور دہشت گردی کے خلاف فوج، پولیس اورعوام نے بہت قربانیاں دیں جب کہ اب اگرعوام کوان کاحق نہیں دیاتو ایک خونی انقلاب آئےگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay