عمران خان نےاقبال جرم کیا اور بینچ صادق اورامین قراردے رہا ہے: نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ عمران خان نےاقبال جرم کیا،بینچ صادق اورامین قراردے رہا ہے۔

 احتساب عدالت میں پیشی کے بعد عدالت سے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب جانےپرقیاس آرائیاں کرنےوالےملک پرظلم کررہےہیں ۔سعودی عرب محبت کرنے والا ملک ہےسعودی عرب سےتعلقات مضبوط سےمضبوط ترہوتےچلےگئےہیں ۔

دورہ سعودی عرب کے حوالے سے  کیے گئے سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کےقیام کےبعدسےسعودی عرب سےتعلقات بہتر ہیںمعلوم نہیں لوگ کیوں باتیں بنارہے ہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ  عمران خان نےعام معافی کواستعمال کیا عمران خان نےلاکھوں پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن کااعتراف کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کیسی دھاندلی ہے جو آج تک نہیں ملی مجھےاقامےپر فارغ کردیا گیا۔

عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ عمران خان کی نیازی کمپنی کیاکرتی تھی وہ ہم جانتےہیں عمران خان نےپتہ نہیں کہاں سےپیسہ حاصل کیا تھا چوری نہیں کی توعمران خان نےمعافی کیوں مانگی۔

عمران خان نےکہا جرم ہوگیا مجھے معافی دی جائےنوازشریف نےتو کبھی معافی نہیں مانگی۔

نوازشریف  نے کہا کہ عمران خان نےاقبال جرم کیا،بینچ صادق اورامین قراردے رہا ہےعمران خان نےایمنسٹی کا اعتراف کیا ۔

خیال رہے کہ آج نوازشریف اپنے دورہ سعودی عرب سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر وفاقی وزیروں کے ہمرا ہ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پریس کانرنس میں سعودی عرب سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر بھی اظہارخیال کرنے کے ساتھ وہ اپنے خلاف نیب کیسوں اور دیگر امور سے بھی میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay