11 بڑی بھارتی فلمیں 2018 میں سینما گھروں پر راج کرنے کو تیار

ممبئی: 2017 کے اختتام میں بالی وڈ کے بڑے فلمی ستاروں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی اتار چھڑھاؤ دیکھیں۔ مگر 2018 کے آغاز ہوتے ہی فلمی شائقین کو بالی وڈ انڈسٹری کی 11 بڑی فلموں کا شدد سے انتظار ہیں۔
2018 میں بالی وڈ کے بڑے اسٹارز شاہ رخ خان،سلمان خان،عامر خان ، اکشےکمار،کرینہ کپور خان دھوم مچانے کو تیار ہیں۔
پدماوتی


2017 کی سب سے متنازع فلم پدماوتی ہے۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپوراوررنویرسنگھ کی فلم پدماوتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کی نمائش موخر کردی اور ابھی تک حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ فلم کب ریلیز کی جائے گی۔ تاہم رواں سال مارچ میں فلم ریلیز کیےجانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کا نام ’پدماوتی‘سے تبدیل کرکے’پدماوت‘کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ہی فل کو نمائش کی اجازت دی جائے گی۔
کالاکاندی


اداکار سیف علی خان کی فلم کالاکاندی کی ابھی سے شہرت کی وجہ یہ ہے کہ سیف علی خان سے پہلے اس فلم کے مرکزی کردار کےلیے فواد خان کو منتخب کیا گیا تھا مگر ہندوانتھا پسندوں کی دھمکی کی وجہ سے مرکزی کردار سیف علی خان کو دےدیا گیا۔ فلم رواں ماہ 12 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
پیڈمین


اکشے کمار فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا کی کامیابی کے بعد ایک بار پھر باولی وڈ انڈسٹری میں دھوم مچانے کو تیار ہیں۔ سماجی مسئلے پر بنی فلم پیڈمین رواں ماہ 26جنوری کو ریلیز ہوگی۔
پری


انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم پری 9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
ویرے دی ویڈنگ


اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور اور شیکھا تلسانیا کی فلم ویرے دی ویڈنگ 18 مئی کو بھارتی سینما گھروں میں جلوہ گر ہوگی۔ تیمور علی خان کی پیدائش کے باعث فلم کی شوٹنگ موخر کردی گئی تھی کیونکہ کرینہ وزن بڑھ جانے کے باعث شوٹنگ نہیں کرسکتی تھیں تاہم کرینہ نے سرتوڑ کوشش کے بعد وزن کم کیا ہےاور شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
ہچکی


اداکارہ رانی مکھرجی کئی سالوں تک بھارتی فلموں سے دور رہنے کے بعد ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں کم بیک کر رہی ہیں۔ اچھوتے موضوع پر بنی اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ہچکی 23 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
ریس3


سلمان خان کی ٹائیگر زندہ ہیں کی کامیابی کے بعد سلمان خان ایک بار پھر اپنے شائقین کا دل جیتنے آرہے ہیں۔ سلمان خان کی ریس تھری 15 جون کو بھارتی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اس فلم میں سلمان خان ،جیکولین فرنینڈس، انیل کپور، بوبی دیول اور ثاقب سلیم اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
0۔2
اکشے کمار اور رجنی کانت کی سائنس فکشن فلم ’2.0‘کا انتظار شائقین 2017 کی ابتدا سے کررہے ہیں۔ ان کا انتظار رواں سال 27 اپریل کوفلم کی ریلیز کے ساتھ ختم ہوگا۔
زیرو


شاہ رخ خان ، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی فلم زیرو کے انتظار کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ روز ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں فلم کو لےکر تجسس اور دلچسپی دیکھنے کو آرہی ہیں۔ فلم سال کے آخر میں دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
ٹھگ آف ہندوستان


بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اور امیتابھ بچن کیرئیر میں پہلی بار فلم’ٹھگ آف ہندوستان‘میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ فلم میں عامر خان ایک ٹھگ کے روپ میں نظر آئیں گے۔ جب کہ فلم کے لیے اپنایا گیا ان کا روپ بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہوچکا ہے۔ فلم 7 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
پھنے خان


انیل کپور اور ایشوریا رائے بچن کی فلم پھنے خان سلمان خان کی فلم ریس تھری کو ٹکر دینے کی تیاری میں ہیں۔ فلم 15 جون کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں انیل کپور اور ایشوریا رائے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔