گلستان جوہرمیں بچے سے بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار

Gulistan-JOHAR

کراچی : گلستان جوہربلاک15میں بچےسے بد فعلی کرنے والے ملزم کوگرفتار  کر لیا گیا ہے ۔

ایگزیکٹوڈائریکٹرجناح اسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق  بچےسےزیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے،کارروائی کےبعدبچےکوگھربھیج دیاگیا۔

ڈاکٹرسیمی جمالی  نے مزید بتا یا کہ بچےکےساتھ ذیادتی کاواقعہ گزشتہ روزپیش آیا تھا ۔

پولیس  کے مطابق پولیس حراست میں ملزم سلیم نےبچےسےبدفعلی کا اعتراف کرلیا ہے  پولیس  کاکہنا ہے کہ متاثرہ بچےکاطبی معائنہ مثبت آیاہے۔

گرفتارملزم سلیم کاآج طبی معائنہ کرایاجائےگا جس کے بعد عدالت سےملزم کاریمانڈ بھی حاصل کیاجائےگا ۔

پولیس  نے مزید بتا یا کہ ڈی این اےٹیسٹ آج لیبارٹری بھیجےجارہےہیں،ملزم سلیم7سال سےبچوں کوپڑھارہاتھا ۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے ضلع قصور میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جس کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے ملی اور ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود اسے اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay