ایشیاء میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

Crude-oil

سنگا پور : ایشیاءمیں خام تیل کے نرخ کم ہو کر دسمبر2014 کی سطح پر آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سنگا پورمرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت فروری کے لئے برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی2 سینٹ کمی کے ساتھ 69.85 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ(امریکی)کروڈ کی سپلائی10سینٹ کمی کے ساتھ 64.40 فی بیرل پر طے ہوئی۔

برنٹ نارتھ کے نرخ گزشتہ جمعہ کو 70.05 ڈالر فی بیرل تک آگئے تھے۔یاد رہے کہ خام تیل کے فی بیرل نرخوں میں دسمبر2017 کے شروع سے لے کر اب تک 13 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay