عمارتوں کی تعمیرمیں کم لاگت اوربہترمعیارکوترجیح دینی چاہیے : وزیراعظم

pm-shahid-abbasi

لاہور : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی تعمیرمیں کم لاگت اوربہترمعیارکوترجیح دینی چاہیے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں  آئی اے پی ای ایکس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کر تے ہوئے کہا کہ عمارتیں کسی بھی ثقافت کی آئینہ دار ہوتی ہیں ۔آئی اےپی نےعمارتوں کےحوالےسےملک میں اپنی پہچان پیداکی ۔

وزیراعظم  کا کہنا  تھا کہ ہمارےخطےکی تاریخی عمارتیں ایک الگ شناخت رکھتی ہیں، ہمیں اپنی عمارتی ثقافت کوآئندہ کی نسلوں کےلیےمحفوظ رکھناچاہیے،انجینئرزعمارتوں کی نقشہ سازی میں موسمی اثرات کومدنظررکھیں،