عمران خان کی دعوت ولیمہ بنی گالہ میں ہوگی : پی ٹی آئی

IMRAN-KHAN-BUSHRA

اسلام  آباد : ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولیمےکی تقریب چند دن میں بنی گالہ میں منعقدکی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے سنت نبویﷺکےمطابق ولیمےکااہتمام کرنےکافیصلہ کیا ہے جس میں رب العالمین کاشکراداکیاجائےگا ۔

انھوں نے مزیدبتایا ہے کہ عمران خان کادعوت ولیمےکوخصوصی طور پرمحدودرکھنےکابھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ترجمان نے کپتان کے ہبیرون ملک سفر کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن یاسعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں نکاح کےبعدچیئرمین تحریک انصاف نےفوری بیرون ملک سفرنہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی ہے اورپی ٹی آئی  کی جانب  سےعمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay