واٹس ایپ ’’ڈیلیٹ فار ایوری ون ‘‘ فیچر میں نئی اپڈیٹ

[mashshare]

واٹس ایپ میسنجر نے صارفین کی جانب سے غلطی سے بھیجے جانے والے  میسج کو ڈیلیٹ  کرنے کا دورانیہ 7 منٹ  سے بڑھا کر 68 منٹ 16 سیکنڈ کردیا،

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئےروز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

 گذشتہ سال واٹس ایپ نے  صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا تھا  خصوصیت متعارف  جس کی مدد سے غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو 7 منٹ کے اندر سب کے پاس سے ڈیلیٹ کیا جاسکتا تھا۔تاہم صارفین کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے اس فیچر کا  دورانیہ ایک گھنٹے سے زائد کردیا ہے۔

یہ فیچر فی الحال آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا ہے جو فی الحال  بیٹا ورژن استعمال کرنے والے تمام صارفین استعمال کرر رہے ہیں اور  68 منٹ اور 16 سیکنڈ بعد بھی اپنا بھیجا جانے والا پیغام حذف کرنے کے آپشن سے مستفید ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا ڈیلیٹ میسج فیچر متعارف ہونے کے بعد ماہرین کی جانب سے یہ دعویٰ  بھی کیاجارہا تھا کہ کہ صارفین  کی جانب سے ڈیلیٹ کیے گئے پیغام  باآسانی پڑھے جاسکتے ہیں۔

یاد رہےکہ گذشتہ سال واٹس ایپ نے  ایک ارب سے زائد صارفین کو یہ سہولت دی تھی کہ کسی بھی قسم کا پیغام کسی غلط شخص یا گروپ میں چلا جائے تو اسے تمام لوگوں کے پاس سے ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے جس کا دورانیہ صرف 7 منٹ پر محیط  تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay