پاک بحریہ اورفضائیہ کالانگ رینج اینٹی شپ کروزمیزائل کی فائرنگ کامظاہرہ

اسلام آباد: پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ نے دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحری مشق رباط کے اختتام پر لانگ رینج اینٹی شپ کروزمیزائل کی فائرنگ کامظاہرہ کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پیر کے روز پاک نیوی اور پاک فضائیہ نے مشترکہ طور پر بحری مشق رباط کے اختتام پر لانگ رینج اینٹی شپ کروزمیزائل کی فائرنگ کامظاہرہ کیا جب کہ نیول اور ایئرچیفس نے پی این ایس نصر سے فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میزائل ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس سیف سے بھی فائر کیے گئے تھے جنہوں نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ پی این ایس سیف نے سمندر سے سمندر پر میزائل سی 802 فائر کیا جبکہ جے ایف 17 تھنڈر نے ہوا سے سطح سمندر پر میزائل سی 802 اے کے فائر کیا ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا کہ دونوں میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور یہ میزائل فائرنگ تجربہ مشترکہ آپریشن کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور فضائیہ سرحدوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay