پاکستان دہشتگردوں کیخلاف جامع آپریشن کرنے والا خطے کا پہلا ملک ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہےجس نے دہشت گردوں کےمنظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ دوہری شہریت کی لسٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، فیملیزکی دوہری شہریت کی معلومات جلد مہیا کر دی جائیں گی۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، اور مزید 8 کشمیریوں کوشہید کیا گیا جب کہ معصوم کشمیریوں کی شہادت اوریاسین ملک کی غیرقانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں۔

سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرایران کے عالمی عدالت جانے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان میں داعش اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان خطے کا واحد ملک ہےجس نے دہشت گردوں کےمنظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا، خطے میں امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay