کراچی: سپریم کورٹ کی 15 روز میں آئل ٹینکرز ذوالفقار آباد منتقل کرنے کی ہدایت

[mashshare]
oil-tankers

کراچی میں آئل ٹینکرز کی شیریں جناح کالونی سے ذوالفقار آباد منتقل کرنے کے معاملے میں کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت ہوئی ۔

سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دیئے کہ اگر پندرہ روز میں آئل ٹینکر گلزارآباد منتقل نہ ہوئے تو ہم زبردستی رینجرز اور پولیس کو منتقل کرنے کا حکم دے دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی رجسٹری میں شیریں جناح کالونی میں آئل ٹینکرز کھڑےکرنےسےمتعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے آئل ٹینکرز کے شہر میں داخل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل مکمل بن چکا، مگر آئل ٹینکرز مالکان وہاں جانے کیلئے تیار نہیں۔

جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ آئل ٹینکرزکوپولیس کے ذریعے اٹھا کر شہر سے باہر پھینکیں، کیا حکومت کے پاس ول نہیں، اگر یہ کام نہیں کرنا چاہتے تو آئل کمپنیاں انہیں آئل دینا بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس چین کا آپشن موجود ہے،یہ کام نہیں کرتے نہ کریں، اب ہر چیز چین کو دو یہی آپشن ہے۔

عدالت نے کہا کہ حکومت پاکستان کو کہتے ہیں کہ آئل ٹینکرز کے لیے چین سے بات کرے،شہر میں آئل ٹینکرز کو داخل نہیں ہونے دیں گے، حکومت کو چین سے آئل ٹینکرز کے ٹھیکے کی ہدایت کر دیتے ہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ آئل ٹینکرز والوں کے لیے کیا محل بنوا کر دیں،کیا ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل پر ہیرے لگوا کر دیں،حکومت کا سارا نظام کالا ہے،آپ کی حکومت کاغذ کی طرح ہل جاتی ہے۔

سپریم کورٹ نے 15 روز میں آئل ٹینکرز ذوالفقار آباد منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay