آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر بلوچستان میں باڑ لگانے کا افتتاح کردیا

روالپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر بلوچستان میں باڑ لگانے کا افتتاح کردیا جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی عمائدین اور مقامی افراد سے ملاقات کی۔  ملاقات میں آرمی چیف نے باڑ لگانے میں تعاون پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ باڑ لگانے سے دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکی جاسکے گی اور سیکیورٹی صورتحال کو تقویت دینے میں قبائل کا تعاون قابل قدر ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کراسنگ پوائنٹس سے آمدو رفت واقتصادی سرگرمیاں ممکن ہوں گی اور آرمی چیف نے کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر پر 2.63 بلین روپے لاگت آئے گی اور کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کا کیمپس 30 ایکڑ پر محیط ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay