بھارتی میڈیا چاہتا ہےکہ سیاسی لیڈران کو بدنام کیاجائے، خرم دستگیر

لاہور: وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا چاہتا ہے کہ سیاسی لیڈران کو بدنام کیاجائے۔

وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیان پر الزامات لگائےجا رہے ہیں اور نواز شریف کے بیان پر میڈیا احتیاط کرے۔ بھارتی میڈیا چاہتا ہےکہ سیاسی لیڈران کو بدنام کیا جائے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف متعدد بار کہہ چکے ہیں ہمیں اپنا گھر صاف کرنا چاہیے اور پاکستان میں دہشتگردی میں90 فیصد کمی آئی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف کامیابی دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے اور دنیا کو بتانا ہے افواج پاکستان نے کس طرح دہشتگردی پر قابو پایا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ 126 دن کا دھرنا کیوں ہوا؟ اس کا جواب ملنا چاہیے اور پاناما ٹرائل اور جے آئی ٹی کی تشکیل کیوں ہوئی ہے؟

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ملک کو آئین کی عمل داری کی طرف لے جا رہے ہیں اور ملک کو آئینی استحکام دیا جس سے دوسری حکومت مدت پوری کررہی ہے۔ اداروں پر تنقید کی بات کہاں سے آتی ہے؟ اور اداروں کی توہین کے فیصلوں پرعمل درآمد کے لئے انکار کیا جائے۔

وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ہر فیصلے کے ہر حرف پرعمل کیا ہے اور نواز شریف کی نااہلی پر شادیانے بجائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں پرعمل کرتے رہیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay