نعیم الحق تھپڑمارنےکےواقعےپرمجھ سےمعافی مانگیں،دانیال عزیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نعیم الحق تھپڑمارنےکےواقعےپرمجھ سےمعافی مانگیں، میں نےکہاتھاتحریک انصاف کی لیڈرشپ چورہے۔

تفصیلات کے مطابق سلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ نعیم الحق تھپڑمارنے پرمجھ سےمعافی مانگیں، میں نے کہا تھا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ چور ہے، میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیرترین نے لکھ کر دیا انہوں نے ٹیکس چوری کیا، عمران خان نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم چوری کے زمرے میں آتی ہے، حکومت کی مہربانی ہے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جہانگیرترین نے مالی اورباورچی کے نام آف شورکمپنیاں بنائیں، عمران خان اور جہانگیر ترین سرٹیفائیڈ چورہیں، نعیم الحق ثابت کریں کہ عمران خان اور جہانگیر ترین چور نہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay