صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے کم جونگ اُن سنگاپور پہنچ گئے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی مجوزہ ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تاریخی ملاقات سینٹوسا جزیرے پر منگل کو ہو گی۔

یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کے رہنما کسی برسراےِ اقتدار امریکی صدر سے مل رہے ہیں۔

سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشن نے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا سنگاپور کے ہوائی اڈے پر استقابل کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان 12 جون کو ملاقات شیڈول ہے جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈا میں جی سیون کانفرنس کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کو ‘امن کا مشن’ قرار دیا اور کہا کہ دونوں سربراہان کے لیے ‘صحیح معنوں میں یہ پہلی بار ہے۔’

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay