پاک افغان بارڈر پرباڑ دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے ہے ، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورہ افغانستان میں افغان صدرارف غنی اور چیف ایگز یکٹو عبد اللہ جنرل جان نکلسن سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے افغان قیادت سے وفود کی سطح پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا۔

آرمی چیف نے افغان حکام کو رمضان، عید کے لیے اقدامات پر مبادکباد دی جبکہ سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن کے لیے اقدامات پر افغان حکام کو مبارکباد دی۔ رمضان اورعید کے لیے اقدامات کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔ ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل اور داعش کے خلاف اقدامات پر بھی گفتگو کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان نے امن واستحکام کی کوششوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ اب سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے قدم بڑھا رہے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان باڈر پر باڑ دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کے لیے ہے۔

افغان صدر کا دیرپا امن واستحکام کے لیے تعاون پر آرمی چیف نے اظہار تشکر کیا اور افغان صدر نے علاقائی ترقی، سیز فائر سے متعلقہ امور پر بھی گفتگو کی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay