کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل کردیا گیا

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل ہیں اور کلثوم نواز کو اب تک ہوش نہیں آیا ہے جبکہ کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث آئی سی یو میں گرپڑیں۔

گزشتہ روز کلثوم نواز کو حالت بگڑنے پر اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا اور کلثوم نوازکو ایمرجنسی یونٹ سے آئی سی یومنتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ لندن پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ امی کو طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ اسپتال لے جایا گیا ہے اور ابھی اسپتال کی طرف جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay