عید کے مزیدار روائتی پکوان

تحریر ، ترتیب وتدوین: عنبر حسین سید

عید  خوشیوں  اور  رونق کا تہوار ہے  یہ دن  روزہ  داروں کو  انعام  کے  طور پر  اللہ  رب العزت کی جانب  سے  عطا کیا  گیا ہے ۔

چوڑیاں  ،مہندی  ،نئے کپڑے اور مزیدار کھا نے  اس دن کی  سوغات ہیں ۔ کیونکہ  عید  میل جول کا  تہوار ہے اس لیے  سب  ایک  دوسرے کے  گھر جاتے ہیں  اورخوشیاں  بانٹتے ہیں  اور خواتین  نت نئے  کھانے تیار کرتی  اور  داد پاتی ہیں مگر کچھ رواتئی کھانے  ایسے ہوتے ہیں  جو  ہر  تہوار کی  جان ہوتے ہیں  اس لیے  آج  ہم آپ کو  انھیں روائتی  کھانوں کی  تراکیب  بتائیں ۔

دیگی بریانی

 

اجزاء

 سیلا چاول (آدھا کلو ابلے ہوئے)، گوشت آدھا کلو ، دہی ایک پاؤ، لال مرچ دو چائے کے چمچ (کٹُی ہوئی ) ، ہلدی  آدھا چائے کا چمچ ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ ، نمک دو چائے کے چمچ ، تیل ایک کپ،مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچ،(جائفل آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی،(جاوتری آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی،بادیان کے پھول چار عدد،آلو تین عدد،زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ،(پیاز ایک چائے کا چمچ (فرائی کی ہوئی،ٹماٹر ایک پاؤ،آلو بخارے پچاس گرام،ہرا دھنیا آدھی گٹھی،پودینہ آدھی گٹھی،چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ،کڑی پتے چھ عدد،(ادرک ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی،

ترکیب

ایک پاؤ دہی میں سے تھوڑے سے دہی میں زردہ رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیںایک پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کُٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، چائنیز سالٹ، پسی جائفل، پسی جاوتری اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔

پھر گوشت شامل کرکے دس منٹ پکائیں۔پھر آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو اوپر سے زردے رنگ والا دہی پھیلائیں۔

پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر اُبلے چاول ڈالیں۔اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔مزیدار دیگی بریانی تیار ہے۔رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

چکن مکھنی ہانڈی

 

اجزاء

(چکن بوٹی آدھا کلو ﴿بون لیس،(پیاز دو عدد ﴿کچی، پسی ہوئی،(ہری مرچ چھ عدد ﴿کچلی ہوئی،فریش کریم ایک پیکٹ،تیل آدھی پیالی،

(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا،ہلدی ایک چائے کا چمچ،(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،مکھن دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب

ایک ہانڈی میں تیل گرم کرکے کچی پسی ہوئی پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ، نمک، ہلدی اور پسی لال مرچ ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور چکن بوٹی میں ڈال دیں۔جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں پسا گرم مصالحہ، کچلی ہوئی ہری مرچ، فریش کریم اور مکھن ڈال کر دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔مزے دار چکن مکھنی ہانڈی سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں

شیر خورمہ

اجزاء

دودھ  ایک  لیٹر،سویاں ایک  پیالی،چینی  دو پیالی،لونگ دو عدد،(الائچی چھ عدد  باریک کچلی چھوٹی)چھوہارے آٹھ عدد ،پستے،بادام حسبِ پسند ،گھی دو کھانے کے چمچ،کنڈینس ملک آدھا ٹن۔

ترکیب

سب سے پہلے چھوہاروں کی گٹھلیاں نکال کر 4 ٹکڑے کرلیں۔پھر ایک پتلی میں گھی ڈال کر اس میں الائچیاں اور لونگ ڈال دیں۔جب دونوں چیزوں کی خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال کرہلکا سا بھون لیں۔پھر سویاں نکال کر چھوہارے، پستے اور بادام ڈال دیں اور تل کر نکال لیں۔اب پتلی کو چولھے سے نیچے اتار کر 5 منٹ کے لیے ٹھنڈا کریں اور دودھ ڈال دیں۔اس کے بعد چینی ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے اور پکالیں۔

جب چینی حل ہوجائے تو سویاں ڈال کر پکائیں اور ٹھنڈا کرکے کنڈینس ملک شامل کریں اور تمام تر میوہ ڈال کر سرو کریں۔

ربڑی کھیر

اجزاء

چاول 2 مُٹھی (پسے ہوئے)، دودھ 2 کلو، چینی ایک کپ، الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، کیوڑہ ایسنس 2 سے 3 قطرے، تازہ ربڑی ایک پاؤ (لچھے دار)، بادام اور پستہ حسبِ ضرورت۔

ترکیب

دودھ کو اتنا پکائیں کہ اُس کی رنگت ہلکی گلابی ہوجائے۔ پھر دودھ میں چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چاول اچھی طرح گَل جائیں۔ پھر اس میں چینی شامل کریں اور کچھ دیر پکائیں۔اب الائچی پاؤڈر اور خشک میوے ڈال کر ان چیزوں کو 10 منٹ تک پکائیں۔

کھیر درمیانی گاڑھی ہونے لگے تو چولہے سے اْتار لیں۔ ربڑی اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر ہلکا مکس کرلیں اور پھر ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔لیجیے انتہائی آسان میٹھی ڈش اسپیشل ربڑی کھیر تیار ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay