آرمی چیف کی بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کےلیے دعاؤں کیساتھ پھولوں کا گلدستہ بھجوایا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مشکل وقت میں بیگم کلثوم نواز اور ان کے خاندان کے لیے دعاگو ہیں۔اللہ تعالی انہیں جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ نواز شریف  کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں کینسرکے علاج کے لیے موجود ہیں جہاں وہ جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال میں گرگئیں تھی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔ تاہم اب تک ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay