نواز ،مریم کا نام ای سی ایل میں ابھی ڈالنامناسب نہیں،بیرسٹرعلی ظفر

اسلام آباد : نگراں وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے ، میراخیال ہے نواز شریف اور مریم نوازکانام ای سی ایل ابھی ڈالنامناسب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے درخواست دی ہے جس پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں مجھ سمیت وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ بھی شامل ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کمیٹی اس معاملے پر غور کررہی ہے البتہ نوازشریف ابھی ملک سےباہر ہیں اور ان کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے اس لیے ایسے وقت میں اس معاملے کو دیکھنا مناسب نہیں۔

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ ایجنڈے پر ہے، ان کے وطن واپس آنے کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay