مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا حلقہ این اے 131 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا اور لاہور پنجاب کا اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔

پی ٹٰی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور پاکستان کےعوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ مقابلے کا پہلا اصول ہے اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھو اور کھلاڑیوں نے آخری گیند تک مقابلہ کرنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست ہوگی اور آج لاہور سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں۔ کارکنوں کی جدوجہد الیکشن مہم کو کامیاب بنائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان اور ولید اقبال میری انتخابی مہم چلائیں گے اور ہمارا مقابلہ مال بنانے والوں کے ساتھ ہے۔ سیاست میں مال بنانے والے جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay