فیفا2018: بیلجئیم گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ، انگلینڈ کی پری کواٹر فائنل میں رسائی

ماسکو : فیفا فٹ بال 2018 کے گروپ جی کے اہم ترین میچ میں  بیلجئیم نے انگلینڈ کو 0۔1 سے ہرا کر گروپ کے ٹاپ پوزیشن پر آگیا تاہم شکست کے باوجود انگلینڈ نے عالمی کپ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔جبکہ دوسرے میچ میں تیونس نے پاناما کو دو، ایک سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کیلنگراڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے محتاط انداز اپنایا۔ پہلے ہاف میں دونوں ہی ٹیمیں گول نہ کر سکیں لیکن دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں عدنان جنوزج نے گول کر کے بیلجیئم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

جس کے بعد بیلجئیم گروپ جی میں ٹاپ پر آگیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم شکست کے  باوجود انگلینڈ کے باوجود پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا میچ ہے جس میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے دوران شکست دی۔ اس سے قبل تین مقابلوں میں انگلینڈ کبھی بیلجیئم سے ہارا نہیں۔

دوسری جانب گروپ ایچ کا دوسرا میچ تیونس اور پانامہ کے درمیان ہوا، جس میں تیونس کے دفاعی کھلاڑی یاسین میریہ نے بال خود اپنے گول میں پھینک دی۔

 

51ویں منٹ میں تیونس کے مڈفیلڈر فخری دین بن یوسف نے گول کرکے میچ ایک، ایک گول سے برابر کردیا، 66 ویں منٹ میں تیونس کے وہابی خضری نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو دو، ایک سے فتح دلادی۔

ورلڈکپ میں گروپ میچز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے،کل کوئی میچ نہیں ہے جبکہ ناک آؤٹ مرحلہ 30 جون سے شروع ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay