گرنے کی صورت میں اب  اسمارٹ فون نہیں ٹوٹے گا

اسمارٹ فون زندگی کا اہم جزو بن گیا ہے اور جیسے ہی کسی فرد کا اسمارٹ فون ہاتھ سے گرتا ہے اس شخص کی سانس اٹک جاتی ہے کہ کہیں فون ٹوٹ تو نہیں گیا ۔ لیکن اب جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منفرد قسم کا موبائل  اسمارٹ فونز صارفین کو اس پریشا نی سے چھٹکارا دلادے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق جرمنی کی ایلن یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے طالب علم فلپ فرینزل نے اسمارٹ فونز کی حفاطت کے لیے ’ایکٹو ڈیمپنگ کیس‘(active damping case) متعارف کروایا ہے۔

 جدید ٹیکنالوجی لیس یہ  کور میٹل کے 8 کناروں پر مشتمل ہے جو موبائل فون کے گرنے کی صورت میں سینسر ایکٹو کرکے اس کے اسٹینڈ کھول دے گا۔

گرنے کے دوران ہی میٹل کے تمام کنارے آگے اور پیچھے دونوں طرف سے کھل جاتے ہیں یعنی موبائل جس طرف سے بھی گرے یہ خصوصی کیس اسے محفوظ کر دیتا ہے۔ڈیمپنگ کیس ہر اسمارٹ فون کی حفاظت کے لیے بطور کور لگایا جا سکتا ہے جن میں سام سنگ، آئی فون اور دیگر شامل ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay