نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش سےجاں بحق افرادکےلواحقین کےلیےامدادکااعلان

لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے بارش سے  جاں بحق  افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ جاں بحق افرادکے لواحقین کو8،8 روپےدیئے جائیں گی۔ نگراں وزیر اعلیٰ حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سوگوارخاندانوں کےغم میں برابرکی شریک ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پیر کی شب سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں چھ سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

موسلا دھار بارش کے سبب جناح اور میو اسپتال سمیت شہر کے دیگر اسپتالوں میں پانی بھرنے سے مریضوں، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قبل ازیں میئر لاہور نے اعلان کیا تحا کہ شہر میں ہونے والی بارش نے 40 سالہ ریکارڈ توڑا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay