پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کا نمبر ون برانڈ قرار

پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کی سب سے مقبول اور نمبرون اسپورٹس برانڈ پشاور زلمی نے ایک بار پھر برانڈ ویلیو میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی. امریکن کمپنی نیلسن نے مسلسل دوسرے سال پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائز برانڈ قرار دے دیا۔

نیلسن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی اور اس سے منسلک اسپانسرز نے سب زیادہ برانڈ ویلیو حاصل کی۔ پاکستان سپر لیگ چیمین بننے کے بعد گزشتہ سال بھی نیلسن نے پشاور زلمی کو نمبرون قرار دیا تھا۔

نیلسن کے مطابق پشاور زلمی نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر فینز اور عوام کے ساتھ بہترین تعلق اور برانڈ ویلیو کے حوالے سے متاثر کن کارکردگی پیش کی ہے اور ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کی مقبول اور بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پشاور زلمی کے ٹائٹل اسپانسر ہائیر پاکستان لوگو شرٹ کے لحاظ سے سب سے نمایاں اور سرفہرست برانڈ قرار پایا ہے، پاکستان سپر لیگ تھری میں شریک تمام ٹیموں اور تمام اسپانسرز کے مقابلے میں پشاور زلمی کے اسپانسر ہائیر نے سب زیادہ برانڈ ویلیو حاصل کی ہے۔

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی ٹیم کھلاڑیوں اور تمام فینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی بدولت پشاور زلمی کو بہترین فرنچائز بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ جاوید آفریدی نے پھر اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ BringBackSmiles# برنگ بیک اسمائلز کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر سرگرمیوں کے زریعے پشاور، کے پی کے پاکستان اور اپنے فینز کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے رہیں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا ان کی خواہش ہے پشاور زلمی پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے چند میچز اپنے ہوم کراؤڈ اور گراؤنڈ کے سامنے پشاور میں کھیلیں۔

نیلسن کے بارے میں:  

امریکی کمپنی نیلسن صارفین اور میڈیا ویلیو کے لحاظ سے برانڈ ویلیو کا تعین کرنیوالی آزادنہ کمپنی ہے اور اپنی خدمات دنیا بھر میں فراہم کرتی ہے .

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay