گوگل کو پانچ ارب ڈالر جرمانے کا سامنا

واشنگٹن: دنیائے انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کو اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر پانچ ارب ڈالر کے جرمانے کا سامنا کرنا پرڑ رہا ہے۔

گوگل پر یہ الزام ہے کہ سرچ انجن نے اپنے ’انڈرائیڈ سمارٹ فون‘ نظام سے متعلق مارکیٹ کے مضبوط شئیرز کی صورت حال جاننے کے لیے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔

گوگل کی جانب سے مارکیٹ میں ناجائز عمل کی نگرانی پر نامور یورپی یونین کے ادارے نے 19 جولائی بدھ کے روز گوگل پر پانچ ارب ڈالر ریکارڈ جرمانہ عائد کیا۔  مذکورہ فیصلہ برسلز میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

یورپی یونین کے نگراں ادارے نے فیصلہ کیا کہ دنیائے انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل جو انڈرائیڈ سمارٹ فون کے 80 فی صد سے بھی زائد شئیرز کا مالک ہے اور اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ایپس اور خدمات کو ناجائز طور پر فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔

خاص طور پر کمپنی کا سرچ انجن گوگل ایسے عمل میں ملوث ہے جبکہ نگراں ادارے نے گوگل کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نویں روز کے اندر اندر اپنا غیر قانونی عمل ٹھیک کرے یا پھر مزید اور جرمانے کے لیے تیار رہے۔

دوسری جانب گوگل کو فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay