عام انتخابات  2018 : فیس بک کا خصوصی فیچر متعارف

پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر سماجی روابط کی معروف سائٹ فیس بک نے عوام میں ووٹ ڈالنے کا جذبہ ابھارنے کیلئے ایک خصوصی فیچر متعارف کروایا ہے۔

فیس بک کی جانب سے صارفین کی پروفائل پر ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آج الیکشن ڈے ہے۔پیغام میں لکھا گیا ہے کہ جانیں آپکا ووٹ کہاں ہے اور شیئر کریں کہ آپ نےووٹ دیا ہے۔اس مقصد کیلئے  پیغام میں  دو بٹن شیئر یوووٹڈ اور سی الیکشن انفو موجود ہیں۔

جب صارف سی الیکشن انفو پر کلک کریں گے تو وہ بٹن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر لے جائیگا جبکہ شیئر یو ووٹڈ کلک کرنے پر ایک پوپ اپ ونڈو کھلے گی جس میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ دینے پر لوگوں کے سامنے آئیگا کہ صارف نے ووٹ دیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay