پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں، بھارتی وزیرِاعظم

اسلام آباد: الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے عمران خان کو ٹیلیفون پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہے۔  

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹیلیفون کر کے الیکشن میں کامیابی پرمبارکباددی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےعمران خان کےلیےنیک تمناؤں کااظہارکیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات کےنئےدورکےآغازپرتیارہیں۔ معاملات آگےبڑھانےکےلیے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپناناہوگی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس موقع پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ   جنگ اور خون ریزی سے تنازعات کے حل کے بجائے المیے جنم لیتے ہیں۔ بات چیت کےذریعے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کےحل کی تدبیرکی جانی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے مشترکہ دتدابیراختیارکرناہوں گی۔  اس سے قبل آج بنی گالہ میں چینی سفیر نے عمران خان  سے ملاقات کی اور الیکشن میں کامیابی پر چینی کمونسٹ پارٹی کی جانب سے مبارک باد پیش کی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay