الیکشن جمہوری تسلسل واقتدارکی پرامن منتقلی کی جانب ٹھوس قدم ہے،ترجمان

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کےپرامن انعقادپرعالمی برادری نےخیرمقدم کیا، تقریب حلف برداری میں کوئی غیرملکی سربراہ  شرکت نہیں کررہاہے، پاکستان تحریک انصاف نےبھی اس کی وضاحت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کاشفاف اورپرامن ہونابڑی کامیابی ہے، اس سےقبل2حکومتوں نےمدت پوری کی تھی،پاکستان میں الیکشن کےپرامن انعقادپرعالمی برادری نےخیرمقدم کیا، الیکشن جمہوری تسلسل واقتدارکی پرامن  منتقلی کی جانب ٹھوس قدم ہے۔

انہوں نے عمران خان کی حلف برداری کے بارے میں کہا کہ تقریب حلف برداری میں کوئی غیرملکی سربراہ  شرکت نہیں کررہاہے، پاکستان تحریک انصاف نےبھی اس کی وضاحت کردی ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیرمیں بھارتی بربریت کی شدیدمذمت کرتاہے،بھارتی فوج کابین الاقوامی صحافیوں کوکشمیرآمدسےروکناقابل مذمت ہے۔

انہوں نے روسی کوہ پیما کے بارے میں کہا کہ پاک فوج نےروسی کوہ پیماکوکامیاب آپریشن کےذریعےبچایا،تاریخ میں میں پہلی باراتنی بلندی پرکامیاب آپریشن کیاگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اورپاکستان کےدرمیان22جولائی کوایکشن پلان میٹنگ ہوئی،پاکستان  افغان مسئلےکےسیاسی حل کاحامی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay