عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟

Zil-Hajj moon

ماہِ ذی الحج اسلامی سال کا بارہواں قمری مہینہ ہےاس میں حج بیت اللہ کے ساتھ مسلمان سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی بھی کرتے ہیں ۔

بچے اور بڑے سب ہی یہ جاننے کےلیے بے تاب ہیں کہ اس سال عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ تو محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 12 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے جس کے بعد عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (ہفتہ) 11 اگست کی دوپہر کو چاند کی پیدائش ہونا شروع ہو جائے گی، جس کے بعد قومی امکانات ہیں کہ 12 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آجائے اور ٹھیک دس دن بعد یعنی 22 اگست کو عیدالاضحیٰ ہونے کا امکان ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay