سال کا تیسرا اورآخری جزوی سورج گرہن

Last-solar-eclipse-of-2018

رواں سال کا تیسرااورآخری جزوی سورج گرہن  مکمل ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال یہ آخری سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھاجاسکا،سورج گرہن کاآغاز پاکستانی وقت کےمطابق1:02پرہوا اوراختتام پاکستانی وقت کےمطابق 4:30پرہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سورج گرہن شمالی و مشرقی یورپ اور شمالی و مغربی ایشیاء کے ممالک میں دیکھا گیا جن میں تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہند شامل ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس کا پہلا جزوی سورج گرہن 16 فروری جبکہ دوسرا 13 جولائی کو دیکھا گیا تھا۔

سورج کو گرہن اُس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay