بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں جون کے دوران 37.95 فیصد کمی

Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد : جون 2018ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 37.95 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2018ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات 21.8 ارب روپے تک کم ہو گئیں جبکہ مئی 2018ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات 35.14 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اس طرح مئی 2018ءکے مقابلہ میں جون 2018ءکے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں 13.34 ارب روپے یعنی 37.95 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے پی پی

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay