بھارتی مہمان نوجوت سنگھ سدھو اور سابقہ کرکٹز کی عمران خان سے ملاقات

imran-khan

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے سابقہ کرکٹرز اور بھارتی مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے ملاقات کی اورمبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان سے نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر سابقہ کھلاڑیوں نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔  اس موقع پاکستان کرکٹ کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں نےعمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کے انتخاب سے امید
کی نئی لہرجاگی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کھلاڈیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سابقہ کھلاڑیوں کے تجربات سےاستفادہ کیاجائےگا۔
عمران خان نے مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں میں تعمیری صلاحیتوں کا فروغ اورملک کا نام روشن کرنے کی بھی بھرپورکوشش کی جائے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay