عمران عباس 100 خوبصورت چہروں کے مقابلے میں شامل

پاکستان کے خوبرو اداکار اور ماڈل عمران عباسی کو ایک عالمی ادارے نے دنیا کے سب سے خوبصورت چہروں میں شمار کرلیا۔

ٹی سی کینڈلر اور انڈیپینڈنٹ کرٹکس نامی ادارہ ہرسال دنیا کے خوبصورت ترین افراد کی فہرست تیار کرتاہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک سے اداکاروں، سپورٹس شخصیات اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبصورت اور پرکشش شخصیات کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

تاہم اس سال پاکستان سے عمران عباس کو دنیا کے 100 خوبصورت افراد کے مقابلے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ بھارت سے ریتک روشن ، سدھارتھ ملہوترا ،ورون دھون،پریانکا چوپڑا، اروشی روتیلا اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اداکار اور گلوکار فواد خان بھی اس فہرست کا حصہ رہ چکے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay