بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی مسلمان آج عید منارہے ہیں

دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ عید الاضحیٰ منارہے ہیں۔ بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

عیدالاضحی کے موقع پربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “عید الاضحی پر تمام لوگوں کو نیک خواہشات۔ آج کا دن معاشرے میں ہمدردی اور بھائی چارے کے جذبے کو تقویت بخشے گا”۔

مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے بکروں ، دنبوں اور دیگر جانوروں کی قربانیوں میں مصروف ہیں۔ساتھ ہی گلے شکوے بھلاکر گلے لگنے اور عید کی مبارکباد دینے کی خوبصورت روایت کو بھی تھامے ہوئے ہیں۔

نماز عید کے بعد دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں نے امت مسلمہ کی حفاظت اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay